Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک میں رکھنے کا معاہدہ

Now Reading:

سعودی حکومت کے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک میں رکھنے کا معاہدہ
وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب کے 3 ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے۔ پاکستان اس رقم پرسعودی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔

سعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کا ڈرافٹ وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا جس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔

قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی۔ کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3 ارب ڈالراسٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی نے جو الزام ملکی ادارے پر لگائے وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، سعید غنی
علی امین گنڈاپور کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظرعام پر آگئے
احتجاج کے حق کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دار الحکومت پر دھاوا، ہوشربا حقائق منظرِ عام پر
وزیراعلٰی پنجاب کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
کل تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنادی گئی، عظمیٰ بخاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر