Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ایس ایف کا ملکی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی میں اہم کردار ہے، صدر عارف علوی

Now Reading:

اے ایس ایف کا ملکی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی میں اہم کردار ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ ملکی ائیرپورٹس کی حفاظت کے لیے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کا کردار اہم  ہے۔

کراچی میں اے ایس ایف کے 49 ویں بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی  پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ نئے تربیت یافتہ اے ایس ایف اہلکاروں کو اہم ادارے میں شمولیت سے ملک کی خدمات کا اہم کام سر انجام دینے کا موقع ملے گا۔ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مسافر ائیرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف عملے کو دیکھ کر اپنی رائے بناتے ہیں۔ کسی بھی ملک کا تشخص ائیرپورٹس ہوتے ہیں۔ جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک اپنا تشخص ظاہر کرتے ہیں۔

اے ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں صدرعارف علوی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اے ایس ایف کی کارکردگی مثالی رہی۔ اے ایس ایف جیسے ادارے کی کارکردگی پر فخر ہے۔ افغانستان سے نکلنے والے سفارتی عملے نے پاکستان کے ائیرپورٹس پر بہترین انتظامات کو سراہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں اس بات کا امکان ہے کہ اب جنگ جسمانی نہیں بلکہ سائبر سیکیورٹی طرزکی ہوگی۔ ہمیں خود کو اس سے متعلق مزید تیاراورمستحکم کرنا ہوگا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اعلی کارکردگی دکھانے والے اے ایس ایف اہلکاروں کو شیلڈز اور میڈل سے نواز گیا۔ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان نے تقریب کے مہمان خصوصی صدرعارف علوی اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا استقبال کیا۔ اے ایس ایف پریڈ میں اعلی سول عسکری، بزنس کمیونٹی اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر