Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیا ہوا ہے ، ظہور بلیدی

Now Reading:

گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیا ہوا ہے ، ظہور بلیدی
Advertisement

ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیاہوا ہے۔

 صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ہدایت نے گوادر میں جیسے ہی دھرنے کا اعلان کیاتھا تو حکومت نے تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا ، مولانا ہدایت الرحمان سے میرے تین مذاکراتی دور گزرے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کےمطالبات جائز اور عوامی ہیں ، جیسے ہی حکومت بنی سروس ڈیلیوری میں جو کمی تھی پوری کرنے کی کوشش کی ، مکران ڈویژن کے تمام ایم پی ایز نے نئی حکومت کیلئے کوششیشں کیں ، ہم نے ابھی نئی حکومت بنائی۔

صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نے کہا نے کہا کہ مولانا صاحب سے کہا ٹرالنگ ایشو پر 8 ٹرالرز کارروائی کے طورپکڑے ہیں ، مولانا سے کہا اگر یقین نہیں تو کوئی نمائندہ بھیج کر دیکھ لیں ، ٹرالنگ کے حوالے سے سندھ حکومت سے بھی بات کرینگے ، ٹوکن سسٹم بھی ختم کردیا گیاہے۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ مولانا کے مطالبے سے پہلے ہی چیک پوسٹوں کے حوالےسے ہم کام کررہے ہیں ، مولانا خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے ، ان کے مطالبے کے مطابق شراب خانوں پر پابندی لگادی گئی ہے ، حکومت بلوچستان مولانا ہدایت کی ڈیمانڈ کے حوالے سے سیریس ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے مزاکرات ناکام ہونے پر مجھ سمیت وزراء گوادر گئے ، مولانا سے کہا برائے مہربانی مزاکرات کے دروازے بند نا کرے ، مولانا نے خود اپنے تقاریر میں کہاہے کہ کچھ مطالبات پر عمل درآمد ہورہاہے۔

صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان سے کہتا ہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے ، مولانا ہدایت الرحمان سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اور آپ کا مقصد ایک ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیرصدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
پاکستان کو آئی ایم ایف کا بڑا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر