Advertisement

روس کا جدید ہائپر سونک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ ، میزائل کا نام سرکون رکھا گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے ہائپر سونک کروز میزائل داغا  گیا جس نےکامیابی کے ساتھ 400  کلومیٹر کی دور پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق  ہائپر سونک کروز میزائل کا نام سِرکون ہے جس کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین کافی عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکون نامی ہائپر سونک کروز میزائل کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیا جائے گا جس سے بحری حدود کی حفاظت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ روس کے ساتھ ساتھ امریکا، فرانس اور چین بھی ماچ فائیو نامی ٹیکنالوجی کے حصول میں تجربات کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک ہائپر سونک  کروزمیزائل کی تیاری کے لئے دوڑ کا آغاز ہو چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version