پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ اقلیتی برادری خوشیوں میں شریک ہوا جائے۔
بلاول بھٹو نے ہندو برادری کی دیوالی تقریب میں ہندو دھرم شالہ پہنچ کر شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، سب بھائی بہن ہیں، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے، ہم سب کا مالک ایک ہے، ہر شہری کو برابری کا درجہ ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہیں چاہئے وہ معاشی سطح پر یا سیاسی سطح پر ہو۔
پاکستان پیلپز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرح پیپلز پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ اقلیتی برادری کی ہولی ہو یا دیوالی خوشیوں میں شریک ہوا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News