وفاقی دارالحکومت کے تھانوں میں طلباء انٹرنیز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تعلیم یافتہ باصلاحیت انٹرنیز نوجوان طلباء کو چنا گیا ہے، طلباء انٹرنیز پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طلباء تھانوں میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے جبکہ یہ انٹرنیز طلباء پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیز طلباء کی جانب سے وجوہات کی رپورٹس روزانہ سینٹرل پولیس آفس کو بھجوائی جائیں گی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سینیئر افسران پر مشتمل بورڈ ان رپورٹس کا جائزہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News