Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی، عمران خان اور وقار یونس کی صف میں شامل

Now Reading:

حسن علی، عمران خان اور وقار یونس کی صف میں شامل
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گناگ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لے کر عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ اس سے پہلے پاکستان میں یہ ریکارڈ سابق کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان نے 1982 میں اور 1990 میں فاسٹ بالر وقار یونس کے نام رہا جبکہ فاسٹ بالر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

یاد رہے کہ وقار یونس نے 1993 میں بھی یہ اعزازحاصل کیا تھا، وہ نہ صرف دو بار ایک سال میں 5 وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں، بلکہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے ایک سال کے دوران 6 بار5 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
پی سی بی نے بھی چٹاگانگ ٹیسٹ میں حسن علی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے۔

حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میں بنگلایشی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کے نام رہا جبکہ دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج فل فارم میں نظر آئے۔

Advertisement

حسن علی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے آئے 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی پہلی اننگ میں کل 5 وکٹیں ہوگئی ہیں جبکہ بنگلادیش کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے لیٹن داس بھی حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حسن علی نے حاصل کیں جبکہ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر