Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اور انکے شوہر فلموں میں کام شروع کردیں، فواد چوہدری

Now Reading:

مریم اور انکے شوہر فلموں میں کام شروع کردیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اور انکے شوہر فلموں میں کام کرنا شروع کردیں۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج اورعدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کے مقدموں سے جان چھڑانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی سے بات شروع ہوئی اور ثاقب نثار صاحب کی جعلی آڈیو تک پہنچا، جب بھی مریم نواز کے کیسز کا معاملہ ہوتا ہے تو اداروں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش شروع ہو جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب لمبی حکومتوں میں رہتے ہیں تو من پسند افراد کو نواز کر ان سے کام لیا جاتا ہے، جیسے رانا شمیم کو گلگت بلتستان کا چیف جسٹس لگوایا گیا اور اب بیان حلفی لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ نوٹس لے اور پروف ٹیمرینگ پر کارروائی کرے، یہ دباؤ ڈال کر مقدمات ختم کروانا چاہتے ہیں سیدھی سی بات ہے کہ بتائیں پراپرٹیز کیسے بنائی ہیں بس رسیدیں دکھانی ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم سے حلف لیا گیا،رانا شمیم مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھے، مقدمات آخری مراحل میں ہوتے ہیں تو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شکر گزار ہیں اور آئی ایم ایف سے بھی معاملات طے پار ہے ہیں، اس ملک میں ایک ہی سیاسی جماعت ہے جسکا سپریم کورٹ سے مستند ہے کہ الیکشن چوری کرتے ہیں، 1990 میں انہوں نے بینظیر بھٹو کا  الیکشن چرایا تھا، یہ الگ بات ہے کہ پیپلز پارٹی نے ان کےساتھ ہاتھ ملایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ایکشن نہیں ہونا چاہیے جس سے آزادی رائے کا کوئی مسئلہ ہو، عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے کے حوالے سے جو قانونا جرم ہو جیسے فنڈگ اس کے حوالے سے تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کیپٹن صفدر اور ان کی بیوی فلموں کا کام شروع کر لیں، اگر مریم کو لگتا ہے کہ آڈیو ان کے کیس کو مضبوط کر سکتی ہے تو اسے عدالت لے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اثر2 ماہ میں ملک میں پہنچتا ہے، تیل کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں تو مثبت اثر ہوگا، آئی ایم ایف کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر