پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر 12 ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

Web Desk

25th Nov, 2021. 06:58 pm

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر آئی ٹی ایف انڈر 12 ٹینس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    پاکستان کے حمزہ رومان نے بھارت کے اوجس مہلوٹ کو چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔

 پاکستان کے حمزہ اور ابوبکر نےایرو اور اوجس مہلوٹ کے خلاف چھ چار اور چھ دو سے کامیابی  حاصل کی۔

 بھارت کے ایرو چاولہ نے پاکستان کے ابوبکر طحہ کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دی ۔

یاد رہے کہ آئی ٹی ایف انڈر 12 ٹینس قافلے قازقستان میں کھیلے جا رہے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان فائنل میں کل میزبان قازقستان سے ٹکرائے گا ۔

Square Adsence 300X250