وزیراعظم آزاد کشمیر آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسفا سروت

28th Nov, 2021. 01:01 pm

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کل مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی گورنر سندھ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے گھر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القیوم نیازی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ریاض گجر کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے دورے کے دوران کشمیری کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔

Square Adsence 300X250