Advertisement

انضمام الحق کا بھارتی کرکٹ بورڈ سے متعلق اہم انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی، سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے بھی یہ بات کہی تھی کہ ٹورنامنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا یہ بیان اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک بڑا ایونٹ کھیلنا تھا اور کوہلی کے فیصلے سے ظاہر ہوگیا تھا کہ ان پر شدید دباؤ تھا جبکہ یہ سب جانتے تھے کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد، شاستری کی جگہ راہول ڈریوڈ لے لیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہ کسی بڑے ایونٹ سے پہلے نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس سے ظاہر ہوگیا تھا کہ کوہلی، شاستری اور بورڈ کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔

انضمام الحق نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتتا تو کیا وہ کپتان اور کوچ کو ہٹا دیتا ؟

Advertisement

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز ہمیشہ بھارت پر اپنی اتھارٹی کی مہر لگاتے ہیں، ہمارے پاس ہمیشہ اچھے پیس باؤلرز رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہر ٹیم پاکستان کی باؤلنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں تھوڑا سا خوفزدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version