Advertisement

یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا ہے،شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شعیب ملک نے  سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی ترانہ پڑھتے وقت کی تصویر شیئر کر دی  ہے۔

Advertisement

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم بنانے کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ایک ٹیم کی طرح فتح یاب ہوتے ہیں اور بطور ٹیم ہی شکست سے دوچار بھی ہوتے ہیں۔

کرکٹر نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا، یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 11 نومبر کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا کو 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version