علی ظفر قطری حکومت کے شکر گزار

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

29th Nov, 2021. 12:21 am
علی ظفر

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے فارمولا1 گراں پری میں بلائے جانے پر قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کر دیا۔

معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار نے کہا کہ قطر کا دورہ میرے لیے بہت یادگار ثابت ہوا ہے، جہاں میں نے دنیا کی خوب صورت ترین جگہوں کی سیر کی اور اس دوران خوب انجوائے بھی کیا۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ میں آپ لوگوں کو مشورہ دوں گا کہ قطر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے وہاں ضرور جانا چاہیے۔

گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قطر کی سیر کے دوران کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو  مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

Square Adsence 300X250