Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اس کا ریلیف عوام کو بھی ملے گا، فرخ حبیب

Now Reading:

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اس کا ریلیف عوام کو بھی ملے گا، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اس کا ریلیف عوام کو بھی ملے گا۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز اور آڈیوز کا جو سیزن آیا ہوا ہے یہ ایڈیٹڈ شدہ ویڈیوز ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں، ایک آڈیو ٹھیک ہے جسے مریم نواز نے تسلیم کیا، اس میں سنا جا سکتا ہے کہ کیسے میڈیا کا گلہ دبایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز کس منہ سے آزادی صحافت کی بات کرتی ہیں؟ جس طرح آڈیو کا کہا جا رہا ہے کہ اس کی فرانزک ہوئی ہے لگتا ہے کہ اس کی فرانزک کے پیسے مسلم لیگ ن نے دیئے ہیں، نہ آج تک ارشد ملک کی ویڈیو ریکارڈ کا حصہ بنی، نہ ہی یہ ثاقب نثار کی آڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ رسیدیں بھی لے آئیں، اگر عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اسکا ریلیف عام آدمی کو بھی ملے گا۔

وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کریمینل لاء پر مشاورت ہو چکی ہے جسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی کو اس سے بر وقت انصاف ملے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر