
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا، انتہا پسندانہ نظریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیے۔
عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی وفد کےہمراہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا موقف دہرایا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے او آئی سی،اقوام متحدہ،عالمی تنظیموں اور میڈیانمائندگان کی مقبوضہ وادی میں رسائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5اگست کا بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ اسلاموفوبیا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ اسلاموفوبیا، انتہا پسندانہ نظریات کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، عالمی نمائندے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات رپورٹ کریں۔
واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبئے نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے اس دورے کو او آئی سی کی کشمیریوں کی منصفانہ ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت قرار دیا۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ کشمیریوں کی آزادیوں اور بنیادی حقوق کا انکار کیا ہے، بھارت نے جائز کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کیا، بھارت کشمیریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور تشدد کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News