Advertisement

اسکولوں میں ٹریفک سیفٹی کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیے جائیں گے، ڈی پی او بہاولنگر

ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ اسکولوں میں ٹریفک سیفٹی کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی زیرِ صدارت ٹریفک سیفٹی کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس میں ٹریفک اسٹاف اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر سرکل افسران ضلع نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں آئیں اور سپرویژن کریں، انہوں نے اسکولوں کی جانب سے روڈ کراسنگ اسسٹنٹس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سروس روڈز پر قائم غیر قانونی تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے، اسکولوں اور کالجوں میں ٹریفک سیفٹی کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، موٹر وہیکل ایگزامینر کے اشتراک سے ہیوی لاجسٹک اور پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے مزید کہا کہ اسموگ کی وجہ سے ممکنہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے خصوصا سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹرز لگوائے جائیں جبکہ بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز کیا جائے، انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانا، سروس بھی ہے ثواب بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version