Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے لیے امریکا نے بڑا اعلان کردیا

Now Reading:

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے لیے امریکا نے بڑا اعلان کردیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے باعث جہاں پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک مہنگائی کی لپیٹ میں آئے ہیں وییں امریکا اور یورپ بھی اس بحران سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جس سے نمٹنے کےلیے امریکا نے اپنے تیل کےمحفوظ ذخائر کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورتس کے مطابق امریکا نے چین، بھارت اور برطانیہ کو اعتماد میں لینے کے بعد اپنے تیل کے محفوظ ذخائر سے 5 کروڑ بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کا علان کیا ہے ۔ امریکی اقدام کا مقصد ملک میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی لانا اور موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنا ہے۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے تیل میں ذخائر نکال کر مارکیٹ میں لانے کے اعلان کا مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے تیل کے محفوظ ذخائر کو مارکیٹ میں لانے کے فیصلے سے تیل کی پیداوار کے اہم ملکوں سعودی عرب اور روس سمیت دیگر کو کافی تشویش ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ وہ فی الوقت تیل کی سپلائی کو اس انداز میں کنٹرول رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں زیادہ رہیں۔

امریکی اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاص فرق نہیں پڑا، 24 نومبر کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 23 سینٹس فی بیرل جب کہ امریکی کام تیل کی قیمت 78 ڈالر 53 سینٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر