Advertisement

شریف خاندان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قوم اور ریاست پر فوقیت دی ہے، شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قوم اور ریاست پر فوقیت دی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کو قومی مفاد سے کوئی سروکار نہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قوم اور ریاست پر فوقیت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران ہمیشہ نیوٹرل ایمپائر سے کَنّی کَتْراتے ہیں، الیکشن ریفارمز سے بھاگنے والے دھاندلی کی پیداوار ہیں، شریف خاندان کو ہمیشہ سیاست میں رہنے کیلئے سہارے کی تلاش رہی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ 2018 میں ریجیکٹڈ نا اہل لیگ محض چند حلقوں تک محدود ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ عمران خان نے بنایا ہے، عمران صاحب کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں، آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں، ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت اور الیکشن اصلاحات کا پورے پاکستان کو پتہ چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں، جب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ چوری کے عمران صاحب کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکہ، فراڈ اور کذب بیانی کی انتہا ہے، عوام کو آپ کا انتخابی ایجنڈا نہیں عمران صاحب کا استعفیٰ چاہیے، قانون سازی کی نہیں گھر جانے کی تیاری فرمائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version