پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کارکردگی خطاب سے نہیں عمل سے نظر آتی ہے۔
نیئر حسین بخاری نے اٹک کے علاقے برہان میں پیپلز پارٹی نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے یہ دن ماتم کرنے کے ہیں، مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاجی سلسلہ شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب آج دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، عوام موجودہ حکمرانوں سے پرچی کے ذریعے بدلہ لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی خطاب سے نہیں عمل سے نظر آتی ہے، وزیراعظم کو کیا پتا مہنگائی کیا ہے، انہوں نے اے ٹی ایم رکھی ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے بھی اپنے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی ظالمانہ عمل ہے، عمران خان ملک کیلئے طفیلی جڑ بن چکے ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ لوگ اپنے خون کے چراغ جلا نے کیلئے تیار رہیں، عمران خان ملک کو پتھر کے دور میں لے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News