Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سیاسی کارکن تقسیم

Now Reading:

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سیاسی کارکن تقسیم
پشاور

پشاور

بلدیاتی انتخابات میں میئر پشاور کیلئے ٹکٹوں کے معاملے پر سیاسی کارکن آپس میں ہی تقسیم ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے کرپشن کے الزامات پر ڈسٹرکٹ میئر کے لئے نامزد کیے گئے امیدوار ضیاءاللہ آفریدی سے ٹکٹ واپس لے لیا اور سابق وزیر ارباب عالمگیر کے صاحبزادے ارباب ذرک کو میئر پشاور کے امیدوار کے لیے کھڑا کردیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے ارباز ذرک کو نامزد کرنے پر ضیاءاللہ آفریدی نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے ڈسرکٹ میئر کے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضیااللہ آفریدی کو انتخابی نشان بھی آلاٹ کردیا گیا ہے۔ ضیاءاللہ آفریدی اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف سے بھی بغاوت کر چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کاروباری شخصیت اور پشاور ریجن کے سابق سینئر نائب صدر رضوان بنگش کو میئر پشاور کیلئے ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اپنے نظریاتی کارکن سید قاسم علی شاہ کو نظر انداز کردیا۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میئر کے انتخاب کے لیے دوسرے خواہشمند امیدوار مینا خان کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا  جس پر پارٹی کارکن آپس میں تقسیم ہوگئے۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات بھی شدت اختیارکرگئے ہیں جب کہ میئر پشاور کیلئے ٹکٹوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے کارکن تقسیم ہونے پر پارٹیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر