Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان قرار ،حرا ترین

Now Reading:

ماہرہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان قرار ،حرا ترین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا ترین نے ماہرہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان کہہ دیا۔

حال ہی میں اداکارہ حرا ترین نے اپنے شوہر علی سفینا کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

دورانِ پروگرام اداکارہ نےاپنی ازدواجی زندگی، معاشرتی مسائل سمیت اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات چیت کی۔

پروگرام میں میزبان احسن خان کی جانب سے ایک سیگمنٹ رکھا گیا جس میں اداکارہ کو یہ بتانا تھا کہ اُنہیں کس اداکارہ کی اداکاری پسند نہیں۔

اس سیگمنٹ کے دوران علی سفینا نے اہلیہ کی طرف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حرا کو ماہرہ خان کی اداکاری پسند نہیں۔

Advertisement

شوہر کی بات سے متفق نہ ہوتے ہوئے حرا ترین نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کی اداکاری بہت پسند ہے بلکہ شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ اُن کا کام ہی پسند آتا ہے۔

اداکارہ حرا ترین نے کہا کہ ماہرہ خان تو پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔

دوسری جانب علی سفینا نے کہا کہ ماہرہ کام اچھا کرتی ہیں لیکن میرے خیال میں اُنہیں مزید اپنی اداکاری پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا ترین اور علی سفینا نے سال 2013 میں شادی کی تھی۔

اس جوڑی کے ہاں شادی کے چار سال بعد دسمبر 2017 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر ’ڈان‘ کے کردار میں واپسی متوقع
فلموں کو فروغ دینے کے لیے سنیما لائسنسنگ فیس میں کمی کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
اسپائیڈر مین 4 کے متعلق ٹام ہالینڈ نے کئے اہم انکشافات
کیارا اڈوانی اداکارہ بننے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر