Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کے سلسلے میں پہلا آپریشن

Now Reading:

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کے سلسلے میں پہلا آپریشن
Advertisement

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کے سلسلے میں پہلا آپریشن کرتے ہوئے غیر سٹیمپ شدہ چینی کا اسٹاک ضبط کرلیا۔

ایف بی آر نے حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گودام سے 172 غیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لئے، ایف بی آر کی ٹیم نے ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں 12 چینی کے گوداموں پر چھاپہ مارا۔

چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے گئے تھے، جنہیں سیلز ٹیکس رولز کی خلاف ورزی پر ضبط کرلیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی میں واقع شوگر ڈیلرز کی کاروباری حدود میں بھی آپریشنز کئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس چسپاں تھے۔

Advertisement

چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عبدالرحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی تعریف کی اور اسکواڈ کے لئے خصوصی نقد انعام کا اعلان بھی کی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا
اسٹیٹ بینک نے عید سے قبل پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر