دبنگ خان سنیما ہال میں پٹاخے چھوڑنے پر غصے میں آگئے

شبین رضاویب ایڈیٹر

28th Nov, 2021. 12:18 pm
سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم کے دوران سنیما ہال میں پٹاخے چھوڑنے پر شدید برہمی کا اظہارکردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سنیما ہال میں سلمان خان کی فلم ’انتم‘ دکھائی جارہی ہے اور دوسری جانب ان کے جو شیلے مداح خوشی میں پٹاخے چھوڑ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ آڈیٹوریم میں پٹاخے نہ چلائیں کیونکہ اس کی وجہ سے جلنے کا واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے ، جس سے آپ کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سپر اسٹار نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یہ بھی کہاکہ میں سنیما مالکان سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ فلم بینوں کو پٹاخے ہال میں لے جانے کی اجازت نہ دے اور سیکیورٹی انہیں دروازے پر ہی روک لے۔

Square Adsence 300X250