Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مزید 334 افراد میں کورونا کی تشخیص

Now Reading:

پاکستان میں مزید 334 افراد میں کورونا کی تشخیص
کورونا
Advertisement

پاکستان میں آج مزید 334 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1280062 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 334 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 180 ، بلوچستان میں 10، خیبرپختونخوا میں 51 ، اسلام آباد میں 20، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ پنجاب میں 69 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 473186 ، بلوچستان میں 32441 ، خیبرپختونخوا میں 179604 ، اسلام آباد میں 107467 ، گلگت بلتستان میں 10406 ، پنجاب میں 442422 اور آزاد کشمیر میں 34536 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28661 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30997 ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے 3، اسلام آباد میں کورونا سے 1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28661 ہے۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7611، بلوچستان میں 358، خیبرپختونخوا میں 5816 ، آزاد کشمیر میں 741 ،اسلام آباد میں 952 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12997 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر