لیبیا: سابق بادشاہ معمر قذافی کے بیٹے صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار

Tanzeela qureshi

25th Nov, 2021. 07:55 pm

افریقی ملک لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سابق بادشاہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو صدارتی انتخاب کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں میں سے 25 افراد کے کا نام خارج کردیئے ہیں، خانہ جنگی کی شدت کا کم کرنے کے لیے لیبیا میں 24 دسمبر کو صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جانا ہے۔

صدارتی انتخابات میں 98 افراد بطور امیدوار حصّہ لے رہے ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں اور ان امیدواروں میں معمر قذافی کے بڑے بیٹے سیف الاسلام کا نام سرِفہرست ہے۔

Square Adsence 300X250