امارات کا ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان

Sadia shamim

25th Nov, 2021. 01:19 pm

اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دس ارب ڈالر مالیت سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اوردگان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی موجود گی میں بدھ کو انقرہ میں کئی معاہدے کئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ان دونوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی اتفاق ہوا ہے، ترکی کے سینٹرل بینک اور امارات کے سینٹرل بینک نے دوطرفہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات کیے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے نئے مواقع ملیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ مل کر دونوں ملک ایک دوسرے کے مفاد کےلیے کام کریں۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ اوردگان اور محمد بن زاید کے مذاکرات بہت کامیاب رہے اور وہ دسمبر میں ابوظبی کا دورہ کریں گے۔

قبل ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان ترکی کے سرکاری دورے پر بدھ کو انقرہ پہنچے تو ایوان صدارت آمد پر صدر رجب طیب اردگان نے خیر مقدم کیا۔

شیخ محمد بن زاید کا شاندار سرکاری استقبال ہوا، انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Square Adsence 300X250