Advertisement
Advertisement
Advertisement

طاقت کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

طاقت کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا، ترجمان دفترخارجہ
بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف مسلسل تشدد کی مذمت کی ہے۔

 عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے ابتر ہوتی انسانی حقوق اور سیکیورٹی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں کے خلاف تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے ہی ایک بہیانک واقعہ میں شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو بیدردی سے شہید کیا گیا۔

 عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی،دباؤ،وسیع البنیاد تشدد اور انسانی حقوق و بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد پر پرعزم ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ بربریت،طاقت کے استعمال سے نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلا نہیں جا سکتا۔

عاصم افتخار احمد  نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ فی الفور مقبوضہ کشمیر میں اہنی ریاستی دہشت گردی کو بند کرے، بھارت اپنی قابض افواج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھیانک خلاف ورزیوں کے لیے احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی عسکری محاصرہ اٹھائے جبکہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حق استصواب رائے استعمال کرنے کی  بھی آزادی دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر