سیکٹریٹ ملازمین مطالبات کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں ملازمین نعرے بازی کرتے ہوئے سیکٹریٹ گیٹ پر جمع ہوگئے۔
پولیس نے ملازمین کو پارلیمنٹ کے سامنے جانے سے روکنے کے لیے خار دار تاریں لگا دیں، وفاقی سرکاری ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے 11 فروری 2021 کے تحریری معاہدے کی پاسداری کا بھی مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے، خیبر پختونخواہ طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے، معاہدے کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے، پینشن میں بھی کم از کم %25 اضافہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News