Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان 2010 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کو بے تاب

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان 2010 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کو بے تاب

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مڈل آرڈر میں کھیلنے والے شعیب ملک کو فلو ہوگیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے تھے تاہم دونوں کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیا جائے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1458506653012221952

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان اور آسٹریلیا کسی بھی آئی سی سی عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مد مقابل  آئیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا پانچ مرتبہ ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل آئے اور پانچوں مرتبہ آسٹریلیا کو ہی فتح نصیب ہوئی۔

دونوں ٹیمیں 2010  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے سے شائقین کو محظوظ کرچکی ہیں جہاں مائیکل ہسی نے جادوگر کے نام سے مشہور اسپنر سعید اجمل کو لگاتار تین چھکے لگاکر پاکستان سے یقنی فتح چھین لی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ خود سعید اجمل کی جانب سے بھی قومی ٹیم سے اس شکست کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر