Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف پاکستان کو 1 ارب ڈالر دے گا، مشیر خزانہ

Now Reading:

آئی ایم ایف پاکستان کو 1 ارب ڈالر دے گا، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا۔

شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہم ٹھیک راستے پر جارہے ہیں، ٹیکس  ریفارمز جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شفافیت لانی ہوگی، ٹارگٹڈ سبسڈی پرعمل کریں گے، اسٹیٹ بینک کو مزید اقدامات کرنے چاہیے، سرکاری اداروں کو کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنےکو کہا ہے، آئی ایم ایف نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا کہا ہے،پاور سیکٹر میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمیں 4 روپے ٹیرف بڑھانے کا کہا گیا تھا، میں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے، ملک میں مہنگائی ہے۔

Advertisement

شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر بڑھانی ہے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو 30 روپے تک لے کرجانا ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری لینی ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پرعمل کر کے دکھائے گا، گورنر اگر ہم نے لگانا ہے تو پھراسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بڑا اضافہ
ڈالر کی قیمت سے متعلق حیران کن خبر آگئی
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، بنیادی شرح سود میں کمی کا امکان
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر