وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی قانون کا۔
سعید غنی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام فیصلے وفاق کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوئے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ فواد چوہدری کو آئین و قانون کا کچھ پتا ہے لیکن پی ٹی آئی میں جانے کے بعد فواد چوہدری کو نہ آئین کا پتا ہے اور نہ ہی قانون کے بارے میں معلومات ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس پرائس کنٹرول کا میکنزم ضرور ہے لیکن ہم وفاقی حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں منہگائی کا طوفان آیا ہے۔ ادارہ شماریات افراط زر کی شرح صرف سندھ کا نہیں، پورے ملک کا بتاتا ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے 12 لاکھ ٹن گندم سندھ کی ضرورت کے مطابق پروکیور کی تھی۔ مجھے بتائیں 66 لاکھ ٹن گندم باہر بھجوانے کے بعد کس سے پوچھیں۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ چینی، آٹے اور گیس کا بحران، ان سب کے پیچھے وفاقی حکومت کی نالائقی ہے، چینی اسکینڈل کی رپورٹ آئی تھی، ذمےداروں کےخلاف کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News