عائزہ خان کی پوسٹ نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

28th Nov, 2021. 09:23 pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو تشیوش میں ڈال دیا۔

 اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی جگہ جانے کے لیے سفر کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی جگہ گئی ہوئی ہیں۔

تاہم اداکارہ عائزہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں گئی ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

 متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور سیکڑوں کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Square Adsence 300X250