وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے ۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو ایم کیو ایم کی مثال دے ڈالی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے ارکان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ لوگ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وزراء اور پارٹی قیادت فرنٹ فٹ پر نظر نہیں آئی، ملکی اور سیاسی معاملات پر سب کو یک زبان ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں ایم این اے تھا تو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کیسے بولتے تھے ، ان میں سے جب کسی ایک پر بھی کوئی بات ہوتی تو وہ 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے جس سے پتہ چلتا تھا کہ کوئی معاملہ ہوا ہے اور اس کا شدید ترین ریکیشن آیا ہے۔
وزیراعظم نے کور کمیٹی ارکان کو الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پیشی پر آپ لوگ ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن جائیں۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو جلد لوکل باڈی الیکشن ڈرافٹ کابینہ سے منظور کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دنوں میں کابینہ سے منظور کروا کر صوبائی اسمبلی میں لائیں تاکہ ڈائریک الیکشن ہو سکیں۔
عمران خان نے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کسی قسم کی قتل و غارت نہیں چاہتا، بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے اس لئے میں کبھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News