Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار افراد سے متعلق کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار افراد سے متعلق کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کے گھناؤنے جرم میں جو گرفتار ہیں ان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں سیالکوٹ واقعے کی سخت مذمت کی گئی اور اظہار کیا کہ یہ اسلام کے امن و سلامتی کے اصل تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان  اقلیت سے تعلق رکھنے والے ہر باشندے کو حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کاپابند ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  وہ تمام افراد جو اس گھناؤنے جرم میں گرفتار ہیں، ان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ کابینہ نے ملک عدنان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور سراہا جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل و استعمال اور عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کابینہ کو عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بریف کیا۔

کابینہ نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے قوانین لاگو ہونے بعد آئندہ انتخابات  الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی آئی ہے، چینی، آٹا اور گھریلو استعمال کی اشیاء میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کے خطے میں گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں کے علاوہ  دیگر تمام گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں، ان اشیاء میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول شامل ہیں۔

افغان باشندوں کی سہولت کے لیے کابینہ نے انسانی ہمدردی کے بنیاد پرپاکستان کی سرزمین سے ہوائی سفرکرنے کی اجازت دی، افغان باشندے اب پاکستان کے ہوائی اڈوں سے دوسرے ممالک آسانی سے ہوائی سفر کرسکیں گے۔

کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکورٹی اقدامات لینے کی منظوری بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف متین گورک کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر