Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہا دلہن کو کرین سے انٹری دینا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل 

Now Reading:

دلہا دلہن کو کرین سے انٹری دینا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل 

دلہا دلہن کو اپنی شادی کے موقع پر منفرد انداز میں انٹری دینا مہنگا پڑگیا۔

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسروں سے منفرد اور اچھی بنائے اور اس کے لیے اکثر لوگ ویڈنگ پلانر کا انتخاب بھی کرتے ہیں جو دلہا دلہن کے شادی ہال میں انٹری سے لے کر باراتیوں کے استقبال اور پھر فوٹوگرافی سمیت ویڈیو گرافی ، یہاں تک کے شادی کے ہر لمحے کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں دلہا اور دلہن ڈانس کرتے ہوئے یا پھر کسی نئے انداز میں انٹری دیتے ہوئے گرپڑتے ہیں۔ اب ایسی ہی ایک اور شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن کرین کے ذریعے انٹری دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انوکھے انداز میں انٹری دینا انہیں اس وقت مہنگا پڑگیا جب دونوں نیچے گرپڑے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کرین کے ذریعے شادی ہال میں انٹری دینے کی کوشش کررہے ہیں اور اس دوران کرین کو کافی بلندی پر جاکر روکا گیا ہے جس میں دلہا اور دلہن بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ نیچے موجود تمام لوگ تالیوں سے ان کا استقبال کررہے ہیں لیکن اچانک ہی گرین ٹوٹ جاتی ہے جس سے نوبیاہتا جوڑا نیچے گرجاتا ہے۔

https://twitter.com/pb3060/status/1465016810625851400

Advertisement

دلہا اور دلہن کے اتنی بلندی سے نیچے گرنے پر تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے چہروں پر خوف طاری ہوجاتا ہے تاہم نوبیاہتا جوڑا کچھ ہی دیر میں خود اٹھ کر کھڑا ہوجاتا ہے جس سے تمام لوگوں کی جان میں جان آجاتی ہے۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ ایسے فضول آئیڈیاز کہاں سے لاتے ہیں۔

https://twitter.com/happyfeet_286/status/1465198254048493573

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر