Advertisement
Advertisement
Advertisement

 2021 میں پٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ

Now Reading:

 2021 میں پٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ
عوام کے لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا نقصان اٹھارہی ہے؟

عوام کے لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا نقصان اٹھارہی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار کے تیسرے سال 2021میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 58فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب36اور 27فیصد تک بڑھ گئیں۔

سال2021کے دوران محض ایک برس میں  پٹرول کی قیمت 36فیصد یعنی 37روپے 13پیسے  اضافہ سے 103روپے69پیسے لٹر سے بڑھکر140روپے 82پیسے لٹر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

ڈیزل کی قیمت رواں برس 29روپے18پیسے اضافے سے 108روپے44پیسے لٹر کی سطح سے بلند ہوکر137روپے62پیسے لٹر تک پہنچ گئی ہے جو کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک سال کے اندر 27فیصد اضافہ ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ براہ راست مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے نقل و حرکت کی لاگت بڑھ گئی اور نتیجے میں اشیائے خورو نوش سمیت تمام مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

سال 2021کے دوران مٹی کے تیل کے نرخوں میں نمایاں اضافہ رہا اور مٹی کے تیل کی قیمت 56فیصد اضافہ ہوا اور  39روپے24پیسے بڑھکر70روپے29پیسے فی لٹر سے 109روپے 53پیسے لٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Advertisement

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک سال کے دوران 58فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 39روپے 20پیسے اضافہ سے 67روپے86روپے لٹر سے بڑھکر107روپے 6پیسہ لٹر کی سطح پر جاپہنچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر