Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کالج پارٹی میں لڑکوں کو لڑکیاں بن کر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

کالج پارٹی میں لڑکوں کو لڑکیاں بن کر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
کالج پارٹی

کالج پارٹی

بہاولپور میں کالج کی تقریب میں لڑکوں نے لڑکیوں کے بھیس میں ڈانس کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کالج کی ایک تقریب کی دوران چند لڑکیوں کو مختلف گانوں پر رقص کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے لیکن ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں نظر آنے والی لڑکیاں دراصل لڑکے ہیں ، جنہوں نے بھیس بدل کر ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بہاولپور کی تحصیل حاصل پور کے نجی کالج کی ہے جس کی ایک تقریب مقامی شادی ہال میں رکھی گئی تھی جس میں لڑکوں نے لڑکیوں کے بھیس میں ڈانس کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر کالجر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر اس میں غیراخلاقی مواد پایا گیا توسخت کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج کی تقریب کے دوران لڑکوں کی جانب سے بھیس بدل کر ڈانس کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ادھر کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جسے واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
بلبلے کے اندر کیوبک پزل کو حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اداس ہیں تو چھٹی کرلیں، کام اور زندگی میں توازن کیلئے نئی چھٹیاں متعارف
شاہ رخ خان کے کس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے؟ دیکھیں ویڈیو
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
ریس کے دوران دوست کی مدد کرکے لڑکے نے سب کے دل جیت لئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر