وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔
اسد عمر کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے مہمند ڈیم اور داسو ڈیم کی پیش رفت کا بھی جائزہ، منصوبوں کیلئے ترجیحی فنڈنگ پر زور دیا۔
وفاقی وزیر کو مانیٹرنگ کے لیے پرائیویٹ سپیشلسٹ فرموں کی خدمات حاصل کرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں دو بڑی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ سڑک کا یہ منصوبہ سیاحت اور روزگار کے دروازے کھولے گا، اس شاہراہ کی تکمیل سے خطے میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی جبکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے اور خطے کے لیے سماجی و اقتصادی ثمرات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر یں گی ۔
اسد عمر نے کہا کہ نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ سائٹس کے مسائل کے بروقت حل کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائے تاکہ اس اہم موٹروے کی تعمیر کے مرحلے میں تاخیر نہ ہو۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹر وے کے لیے زمین کا حصول ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں منصوبے پر تعمیر شروع کی جا سکے۔
اجلاس میں ممبران امپلی مینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News