امریکی ریاست ہوائی میں پرل ہاربر بحری فوجی اڈے پر جاپانی حملے کے 80 سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد کی گئی۔
یادگاری تقریب میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں اور سابق فوجیوں نے شرکت کی۔
تقریب میں حملے کے عین وقت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس سالانہ یادگاری تقریب کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس موقع کی مناسبت سے واشنگٹن میں جنگ عظیم دوم کی یادگار پر حاضری دی ، امریکہ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
پرل ہاربر کے بحری ہوائے اڈے پر 7 دسمبر 1947 کو صبح 7 بجکر 55 منٹ پر جاپان کی شاہی بحریہ کے ہوائی جہازوں نے تباہی مچا دی تھی ، اس حملے میں 2400 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پرل ہاربر پر حملے کے بعد امریکہ بھی دوسری عالمی جنگ میں شامل ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
