Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کو ملتوی کر دیا گیا

Now Reading:

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کو ملتوی کر دیا گیا

جنوبی افریقہ سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے، بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقہ نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویڑن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔

اب بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزکو آگے بڑھادیا گیا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہونا تھا۔

بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقہ روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے
نیوزی لینڈ سیریز: حسیب اللہ نے اعظم خان کی جگہ لے لی
پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی
قومی ٹیم کے کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر