عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری

Web Desk

07th Dec, 2021. 09:27 pm

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی ڈیلرز مارجن ایک روپے 70 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی ڈیلرز مارجن ایک روپے 54 پیسے بڑھانے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کردیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔

پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

Square Adsence 300X250