ترکی کے نغمہ نگار اورگلوکار ترگئی ایورن نے کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ تیار کر لیا۔
گلوکار ترگئی ایورن کے جانب سے کشمیر کے لیے بنائے جانے والے نغمہ میں کشمیر کی دردناک کہانی بیان کی گئی ہے۔
ترک نغمہ نگار نے بتایا کہ اپنے نغموں کے ذریعے جدوجہد کشمیر میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ترک نغمہ نگار ترگئی ایورن نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ انسان ہونے کے ناطےآپ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔
اس حوالےسے ترگئی ایورن نے مزید کہا کہ اس نغمے کے ذریعے میں نے کشمیر کے المیے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
ترکی کے نغمہ نگار اورگلوکار ترگئی ایورن نے کہا کہ دستاویزی فلموں، نغموں، آرٹیکلز کے ذریعے کشمیر کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News