آصف علی زرداری نے نئی سیاسی حکمت عملی اپناتے ہوئے ن لیگ کو کچھ لو اور کچھ دو کی پیشکش کی، جسے نواز شریف نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ کو پیشکش کی کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہٹانے میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ اور جی ڈی اے والے بھی ہمارا ساتھ دینگے۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی ن لیگ رکھ لے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا یہ پیغام مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم طبقاتی ناانصافیوں کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے، آصف زرداری
دوسری جانب شہباز شریف نے ان تمام تفصیلات سے پارٹی قائد نواز شریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کی پیشکش تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مقاصد کےلیے ہمیں استعمال کرنا چاہتی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے موقف اپنایاکہ آصف زرداری نے جو کچھ لاہور میں کہا اس کے بعد ان سے تعاون کی گنجائش نہیں۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے خود ق لیگ سے رابطے کیے ہیں ،ن لیگ کا وفد جلد ق لیگ سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہےکہ پنجاب نئی سیاسی صف بندی میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News