Advertisement

نواز شریف نے آصف زرداری کی نئی پیشکش ٹھکرادی

شریف

آصف علی زرداری نے نئی سیاسی حکمت عملی اپناتے ہوئے ن لیگ کو کچھ لو اور کچھ دو کی پیشکش کی، جسے نواز شریف نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ کو پیشکش کی کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا اور پنجاب کا وزیر اعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہٹانے میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ اور جی ڈی اے والے بھی ہمارا ساتھ دینگے۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی ن لیگ رکھ لے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا یہ پیغام مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو پہنچایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:   ہم طبقاتی ناانصافیوں کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے، آصف زرداری

Advertisement

دوسری جانب شہباز شریف نے ان تمام تفصیلات سے پارٹی قائد نواز شریف کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کی پیشکش تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مقاصد کےلیے ہمیں استعمال کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے موقف اپنایاکہ آصف زرداری نے جو کچھ لاہور میں کہا اس کے بعد ان سے تعاون کی گنجائش نہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے خود ق لیگ سے رابطے کیے ہیں ،ن لیگ کا وفد جلد ق لیگ سے ملاقات کرے گا۔

واضح رہےکہ پنجاب نئی سیاسی صف بندی میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version