سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی جدو جہد کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ پی ایم ہاؤس لایا گیا، جہاں انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ملک عدنان کی وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان ملک عدنان کے اعزاز میں کل تقریب رکھیں گے، تقریب میں ملک عدنان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنا ن کےلئے ایک ٹوئٹ بھی کی تھی۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔
On behalf of the nation I want to salute moral courage & bravery of Malik Adnan who tried his utmost to shelter & save Priyantha Diyawadana from the vigilante mob in Sialkot incl endangering his own life by physically trying to shield victim. We will award him Tamgha i Shujaat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
