Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ: مقتول سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ: مقتول سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات

سانحہ سیالکوٹ میں قتل کیے جانے والے سری لنکن شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر کی ہڈی ٹوٹنے اور دماغ باہر آنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مقتول کے جسم کا 99 فیصد حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرانتھا کی موت دماغ ڈیمج ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کے بازو اور کولہے سمیت تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں، پرانتھا کا صرف ایک پاوں ٹھیک تھا باقی پورے جسم میں ایک بھی ہڈی سلامت نہیں بچی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

Advertisement

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی فوٹیج کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

سردراز عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان نے غیرانسانی فعل کا ارتکاب کیا، ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر