Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

Now Reading:

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کیا ادائیگی نہیں کی گئی۔

مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام لوگوں کو گزر بسر بہت مشکل سے ہو رہا ہے، وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے تقریبا 200 کھلاڑی گزشتہ چار ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کھلاڑی سخت ذہنی پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اس کوتاہی پر سخت ناراضگی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹرز کو فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ انتظامی کوتاہی کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 200 کرکٹرز کو اگست تا نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ہدایات پر کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے سے تنخواہوں کیا ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی سی بی نے اس تاخیر کے ذمہ داروں کو سخت وارننگ دی ہے اور انہیں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین ایک کرکٹر ہونے کے باوجود فرسٹ کلاس کرکٹرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے کرکٹرز کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ذمہ داران کو متنبہ کر دیا گیا ہے کہ اگلے سیزن میں اس قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر