پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے، ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 10 دسمبر کو ملک کے ہر شہر اور گاؤں میں احتجاج کیا جائیگا۔
نیر بخاری نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے شہریوں کے آئینی انسانی معاشی حقوق سلب کرنا وطیرہ اور روزانہ مہنگائی بم گرانا معمول بنا لیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیرونی قرضوں کی کڑی شرائط پر معاشی خود مختاری داؤ پر لگا دی گئی ہے، آئی ایم ایف جانے پر خود کشی کے جھوٹے دعویدار کے دور میں سب کچھ لکھ کر دیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے پہلے بجٹ کو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ قرار دیا تھا۔
نیر بخاری نے مزید کہا کہ چیرمین ایف بی آر ضمنی بجٹ تیاری کا اعلان کر رہا ہے، زندگی کی سانسیں مشکل سے قائم رکھے شہریوں کی تکالیف اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کی فوج ظفر موج کے مالیاتی اخراجات کا بوجھ روزانہ مہنگائی بم کی شکل گرایا جاتا ہے، سمندر پار سے لائے مالیاتی معاونین کے ہاتھوں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر سے حکومتی کنٹرول ختم ہونا مافیاز کی سرپرستی اور مددگاری ہے۔
نیر بخاری نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے لوگوں کو محروم رکھا جا رہا ہے، ملک کیلئے مرض الامراض بننے والے ٹولے کا علاج عوامی راج ہے۔ آج ملک جن مسائل کا شکار ہے ان کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
