Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

Now Reading:

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
ویسٹ انڈیز

پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی ہیں جبکہ سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ ہوٹل منتول کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کی آمد کے بعد کوویڈ19 ٹیسٹ کیے گئے، حکام کے مطابق تمام کھلاڑی کورونا وائرس کے رزلٹ منفی آنے تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

جمعہ کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا اور سیریزکا باقاعدہ آغاز 13 سے ہوگا جو 22دسمبر تک جاری رہے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز کی کپتانی شائی ہوپ کریں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کیرون پولارڈ انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پولارڈ کے دورہ پاکستان سے باہر ہونے کے بعد نئے کپتان کا اعلان کردیا گیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو شام 6 بجے ہوگا، 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ16 دسمبر کو شام 6 بجے ہوگا۔

18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 20 دسمبر کو ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

Advertisement

سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر