Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان واحد ملک ہے جہاں پرقیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، حمزہ شہباز

Now Reading:

پاکستان واحد ملک ہے جہاں پرقیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پرقیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

 اپوزیشن  لیڈر پنجاب اسمبلی  حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھوک افلاس اور بے روزگاری ہے ، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پرقیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بھوک ، افلاس اوربےروزگاری ہے ، نئے پاکستان کے جھوٹ،الزامات اورفریب کھل کرسامنے آگئے ہیں ، ایک کروڑنوکریاں،50 لاکھ گھر دینے تھے مگرغریبوں کی جھونپڑیاں گرا دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نےاپنا بنی گالہ کا گھر ریگولرائزکرا لیا ، پی ڈی ایم حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کےاندراورباہراحتجاج کرے گی ، نیازی صاحب کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ کراس کر گئی ہے ، نیازی صاحب کے دن رات اپنے اے ٹی ایمز کے ساتھ اچھے گزرتے ہیں بنی گالہ میں۔

اپوزیشن  لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب بنی گالہ کے اونچے گھر میں رہتے ہیں جہاں پر انہیں غریبوں کی بے بسی اور غربت دیکھائی نہیں دیتی ، بنی گالہ کی اونچائی سے انہوں نے غریبوں کا مزاق اڑیا ہے ، انہوں نے یہ کہہ کر کہ پاکستان میں اب بھی مہنگائی کم ہے ، غریبوں کا مذاق آڑایا ہے۔

Advertisement

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجائے اسکے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرتے یا عوام کو ریلف دیتے ، عمران خاں کی ہوشربا مہنگائی سے عوام تنگ تھے ہی اب انکی زبان سے بھی محفوظ نہیں رہے ، نیازی صاحب قوم نے 4 سالوں میں آپ کے جھوٹ گن لیے ہیں ، نئے پاکستان کے جھوٹ ، الزامات اور فریب کھل سامنے آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں 50 لاکھ گھر دینے تھے مگر غریبوں کی جھونپڑیاں گرا دیں ، عمران خان کے بیانات پر ہنسنے کو بھی دل کرتا ہے اور رونے کو بھی ، اب انشاء اللہ قوم ان کے جھوٹوں کا مقابلہ کرے گی ، حکومت کے خلاف پی ڈی ایم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مارچ کرے گی ، نیازی صاحب سے چھٹکارے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

اپوزیشن  لیڈر پنجاب اسمبلی  حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غریب کے دکھوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے کہ اس جھوٹے اور فریبی انسان سے قوم کو چھٹکارا دلائیں ، اللہ کی مخلوق عمران نیازی سے تنگ آچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر